نئی دہلی ٗآزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں ٗپاکستانی ہائی کمشنر

پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دیگا ٗ یوم آزادی کی تقریب سے خطاب

جمعہ 14 اگست 2015 18:34

نئی دہلی ٗآزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں ٗپاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی،پاکستان آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کا ساتھ دے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے، مسئلہ کشمیرسنجیدگی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ کشمیری عوام کی مدد کرے گی،کشمیری اپنی آزادی کے لئے لڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی مکمل کامیاب ہونے میں برسوں لگ سکتے ہیں،مگر مسئلہ کشمیرحل کرکے رہیں گے۔ جس کیلئے پاکستان کشمیر کی آزادی تک کشمیر یوں کا ساتھ دے گا۔

متعلقہ عنوان :