یوم آزادی پر آرمی الیون اور پی سی بی الیون کے درمیان میچ ،آرمی چیف نے شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا لگاکر گراؤنڈ میں بھی دھاک بٹھا دی

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وکٹ کیپرکے فرائض سرانجام دئیے

جمعہ 14 اگست 2015 19:19

یوم آزادی پر آرمی الیون اور پی سی بی الیون کے درمیان میچ ،آرمی چیف نے ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) یوم آزادی کے موقع پر آئی ڈی پیز کی مالی امداد کیلئے آرمی الیون اور پی سی بی الیون میں میچ کھیلا گیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گراؤنڈ کے اندر بھی دھاک بٹھا دی، سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا لگا دیا،اس دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دئیے۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر آئی ڈی پیز کی مالی امداد کیلئے پاک فوج اور پاکستان الیون کے مابین آرمی کرکٹ گراؤنڈمیں میچ کھیلا گیا،فنڈ ریزنگ میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔میچ شروع ہونے سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔اس موقع پرپاک فوج اور پی سی بی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں سے تعارف کرانے کے بعد شاہد آفرید ی نے جنرل راحیل شریف کے ہاتھ میں بیٹ تھمادیا اور ’’پچ ‘‘پر لے آئے جہاں شاہد آفریدی نے گیندکرائی جس پر جنرل راحیل شریف نے شاندار چوکا لگاکرمیچ کا آغاز کیا، اس موقع پر وکٹ کیپر کے فرائض ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اداکئے۔ آرمی الیون کی قیادت شاہد آفرید ی نے کی ، دوستانہ میچ میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد،اظہر علی، مصباح الحق،محمد رضوان ،یاسر حمید،سہیل تنویر، باؤلنگ کوچ محمد اکرم اور ان کے علاوہ انڈر 19 سے بھی کھلاڑی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :