ابراہیم محب نے پی ایس بی جشن آزادی سکواش چمپئن شپ جیت لی

ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ذوہیب خان ،والی بال ٹائٹل خلیل کامریڈ کلب نے کامیابی حاصل کی

جمعہ 14 اگست 2015 20:00

ابراہیم محب نے پی ایس بی جشن آزادی سکواش چمپئن شپ جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاور کے زیر اہتمام جشن آزادی فیسٹول کے سلسلے میں منعقدہ سکواش کا ٹائٹل ابراہیم محب نے اپنے نام کرلیا ۔فائنل میں ابراہیم محب نے حمام احمد کو تین ایک سے شکست دی، سابق عالمی چیمپئن خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان اور ڈائریکٹر پی ایس بی محب اﷲ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

نتائج کے مطابق سکواش انڈر 9میں ابراہیم محب نے پہلی، حمام احمد نے دوسری، روشید اصغر نے تیسری اور حسن زاہدنے چوتھی پوزیشن، انڈر 11 میں محمد عماد نے پہلی، فہد شریف نے دوسری، حمزہ زاہد نے تیسری اور وحید خلیل نے چوتھی، انڈر 15 میں عزیر شوکت نے پہلی، حماد عادل نے دوسری، احمد حسن نے تیسری اور ذیشان گل نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن آزادی سکواش، والی بال اور ویٹ لیفٹنگ مقابلے کرائے گئے جن میں پشاور بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ویٹ لیفٹنگ چیمپئن عدنان اور زوہیب خان نے جیت لی۔

پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی گئی چیمپئن شپ کے 56 کلوگرام میں عدنان نے پہلی، صدر الدین نے دوسری اور عبدالرحمن نے تیسری، 105کے جی میں زوہیب خان نے پہلی، محمد علی نے دوسری اور کلیم اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ والی بال ٹورنامنٹ خلیل کامریڈ کلب کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل خلیل کامریڈ اور ینگ غریب آباد کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں خلیل کامریڈ کلب نے 25-13، 25-16 اور 23-25 سے کامیابی حاصل کی۔ سابق عالمی چیمپئن شپ قمر زمان اور ڈائریکٹر پی ایس بی قمر زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔