گال ٹیسٹ : بھارتی کھلاڑی اجنکے رہانے عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے

جمعہ 14 اگست 2015 20:01

گال ٹیسٹ : بھارتی کھلاڑی اجنکے رہانے عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے

گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اگست ۔2015ء ) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کھلاڑی اجنکے رہانے نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا او ر بھارت کے مابین گال میں جاری پہلے ٹیسٹ میں 27سالہ اجنکے رہانے نے 8کیچ پکڑ کر ایک ٹیسٹ میچ میں بطور فیلڈر زیادہ کیچ لینے کا عالمی ریکار ڈ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

27سالہ رہانے نے سری لنکا کی پہلی اننگز میں 3اور دوسری اننگز میں 5کیچز تھامے ۔ اس سے قبل ایک ٹیسٹ میچ میں بطور فیلڈر زیادہ کیچز لینے کا عالمی ریکارڈ7،7کیچز کے ساتھ مشترکہ طور پر آسٹریلیا کے کریگ چیپل ، بھارت کے یاجروندر سنگھ ، سری لنکا کے ہشان تلکارتنے ، نیوزی لینڈ کے سٹیفن فلیمنگ اور آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کے پاس تھا ۔