ہم جنس پرستوں پرداعش کے حملے،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

اجلاس میں تمام رکن ممالک،انسانی حقوق کی تنظیموں اورہم جنس پرستوں کو شرکت کی دعوت

جمعہ 14 اگست 2015 20:09

ہم جنس پرستوں پرداعش کے حملے،سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہم جنس پرستوں پر داعش کے حملوں پربحث کے لیے اجلاس طلب کرلیا،میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر سامانتھا پاور نے کہاکہ سلامتی کونسل 24 اگست کو ہم جنس پرستوں پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کے بارے میں ایک اجلاس منعقد کرے گی،سلامتی کونسل کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ وہ اپنے کسی اجلاس میں ہم جنس پرستوں کے نام نھاد حقوق کا جائزہ لے گی،سامانتھا پاور نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیررسمی نشست میں داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں ہم جنس پرستوں پر داعش کے دہشت گردوں کے حملوں کا جائزہ لیا جائے گا،امریکا اور چلی اس نشست کی میزبانی کریں گے اور اس میں سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک شرکت کر سکتے ہیں،اس نشست میں عراق اور شام کے کئی ہم جنس پرست بھی شرکت کریں گے کہ جو داعش کے حملوں کے خوف سے اپنے ملکوں سے بھاگے ہوئے ہیں اس کے علاوہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کی سربراہ جیسیکا اسٹرن بھی اس نشست میں شرکت کریں گی-