سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں 90ایکڑ مزید سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ ختم کرانے کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت طلب کرلی

بری امام میں 60ایکڑز سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کا قبضہ ہے

جمعہ 14 اگست 2015 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت میں 90ایکڑ مزید سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کا قبضہ ختم کرانے کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت طلب کرلی، قابضین نے بری امام میں 60ایکڑز سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھاہے، سی ڈی اے کے ذرائع کے مطابق آئی الیون ون اور فور میں 30ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی افغان آبادکاروں سے واگزار کرانے کے باوجود اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور علاقوں میں مزید درجنوں ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا نے قبضہ رکھا ہے، جن میں آئی ٹن تھری اور ایچ ٹن فور میں ایک ایکڑ، گلی نمبر 17 سیکٹر آئی ٹن ون، 4کنال، گلی نمبر 54آئی ٹن ون 4کنال، سیکٹر ایچ الیون ٹو کشمیر ہائی وے1ایکڑ، روشن کالونی آئی بارہ ایک ایکڑ، کرسچن کالونی جی سکس ون فور دس مرلہ، دھوبی گھاٹ جی سکس ٹو 18کنال، سیکٹر ایف ایٹ ون ناظم الدین روڈ 15کنال، گرین بیلٹ ایچ 12 اور آئی12 میں 30کنال، مظفر کالونی ایچ الیون فور 2ایکڑ، محلہ ڈوری باغ 17کنال، مسکین کالونی جی ایٹ فور2ایکڑ، شاہد کالونی جی سیون مرکز8ایکوڑ، سیکٹر ایچ 9 میں 5 ایکڑ اور بری امام کچی آبادی کے 60ایکڑ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے ان علاقوں میں آپریشن کر کے سرکاری زمین واگزار کرانے کیلئے حکومت سے اجازت مانگ لی ہے۔

متعلقہ عنوان :