Live Updates

عمران خان کے فرزندوں کی پاکستان آمد نے ریحام خان کو بنی گالہ کی رہائش گاہ سے عارضی طور پر ’’بے دخل‘‘ کر دیا

شادی سے قبل طے پایا تھاکہ سلمان اورقاسم کی بنی گالہ میں موجودگی کے دوران ریحام خان بنی گالہ سے دور رہیں گی، ذرائع

جمعہ 14 اگست 2015 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے دونوں فرزندوں کی پاکستان آمد نے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو بنی گالہ کی رہائش گاہ سے عارض یطور پر ’’بے دخل‘‘ کر دیا، سلمان اورقاسم کی بنی گالہ میں موجودگی تک ریحام خان بنی گالہ سے دور رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ ریحام خان اپنے خاوند عمران خان کے ساتھ شادی سے قبل کئے گئے ایک زبانی معاہدے کے تحت ان دنوں بنی گالہ کی بجائے پاکستان کے مختلف شہروں کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شادی سے قبل عمران خان نے ریحام خان سے یہ شرط تسلیم کروائی تھی کہ جب عمران خان کے بیٹے برطانیہ سے پاکستان آئیں گے تو اس دوران عمران اور ان کے فرزند ہی بنی گالہ میں رہیں گے۔ ریحام خان اس دوران بنی گالہ میں نہیں آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس زبانی معاہدے کو نبھاتے ہوئے ریحام خان ان دنوں لاہور اور کراچی کے دورے پر ہیں جبکہ عمران اپنے بچوں کے ہمراہ بنی گالہ میں مقیم ہیں، گزشتہ روز عمران خان اپنے بیٹوں کے ہمراہ شمالی علاقوں کی سیر کیلئے بھی گئے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات