پاکستان کرسچن سٹیزن فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی پر ’’پرامن پاکستان‘‘ کے عنوان سے ریلی کا انعقاد
مسیحی قوم ملک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور ملک میں امن کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، پاکستان کرسچن سٹیزن فورم کے چیئرمین شہریار شمس کی میڈیا سے گفتگو
جمعہ 14 اگست 2015 20:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) پاکستان کرسچن سٹیزن فورم کے زیر اہتمام پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی پر ’’پرامن پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے سے ریلی نکالی گئی جس میں اسلام آباد کی مسیحی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ملکی سلامتی، بقاء اور امن کے نعرے درج تھے۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرسچن سٹیزن فورم کے چیئرمین شہریار شمس نے کہا کہ پاکستان کے 68ویں یوم آزادی پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی مسیحی قوم ملک پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور ملک میں امن کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔(جاری ہے)
ماضی میں بھی مسیحی قوم نے پاکستان کے قیام، دفاع، تعلیم اور طبی خدمات میں اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان مسیحی قوم کی قیام پاکستان کیلئے خدمات اور ملکی ترقی و دفاع کیلئے خدمات کو نصبا میں شامل کرے تو ملک میں امن کو مزید فروغ مل سکے گا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یوم آزادی پر مسیحی رہنماؤں کو سرکاری اعزازات دیئے جائیں، ملک بھر کے طول و عرض میں بسنے والے مسیحی اس ملک کے خیر خواہ اور اس دھرتی کے سپوت ہیں، وطن کی تعمیر و ترقی میں اس کا حصہ بھی برابر کا ہے، ریلی سے پاکستان کرسچن سٹیزن فورم کے جنرل سیکرٹری گلزار مسیح غوری، الفانس سردار، عقیل جان اور دیگر نے بھی خطاب کیامتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.