وفاقی وزیربرائے صنعت و تجارت انجینئر خرم دستگیر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ

جذبہ حب الوطنی سے پاک فوج پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے ٗوزیر تجارت

جمعہ 14 اگست 2015 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وفاقی وزیربرائے صنعت و تجارت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹرز کے ساتھ یوم آازدی کا کیک کاٹا اورمریضوں میں مٹھائی تقسیم کی وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خرم دستگیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال گوجرانوالہ کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے یوم آازدی کا کیک کاٹا مریضوں میں مٹھائی تقسیم کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھاکہ پاکستان ہمیں بھاری قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے اور یہ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ اس کی ترقی میں اپناکردار ادا کریں ،وفاقی وزیر نے کہاکہ جس جذبے سے ملک پاکستان حاصل کیا گیا اسی جذبہ حب الوطنی سے پاک فوج پاکستان سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور موجودہ حکومت نے دہشتگردوں کو ختم کرنے کا عزم بھی اسی جذبہ کے تحت کررکھا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان دے سکیں، تقریب کے اختتام پر ہوا آزادی کا اظہار کرنے کے لیے غبارے بھی چھوڑے گئے ۔

متعلقہ عنوان :