پاکستان کا بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے مرکزی ملزم کی رہائی چیلنج نہ کرنے پرشدید احتجاج
سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کے ذمہ داران کو سزائیں نہ ملنے پر پاکستان کو تشویش ہے ، کیس میں بھارتی عدالت کی کا رروائی پر تحفظات بھی ہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
ذیشان حیدر جمعہ 14 اگست 2015 21:21
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء ) دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آسیم آنند کی ضمانت کو عدالت میں چیلنج نہ کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج اور بھارتی عدالت کی کارروائی پرتحفظات کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے ملز م سوامی آسیم آنند کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست نہ دینے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف شدیداحتجاج کیا ۔
ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاء و سارک نے کہا کہ احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کرتے ہوئے کہاگیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ کے ذمہ داران کو سزائیں نہ ملنے پر پاکستان کو تشویش ہے اور اس حوالے سے بھارتی عدالت کی کا رروائی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے کسی بھی ملزم کے خلاف کارروائی نہیں ہوسکی۔
انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایاگیاکہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں پاکستان کوبھارتی عدالتی کارروائی پر تحفظات ہیں۔ترجمان کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس پر حملہ فروری 2007میں ہواتھا۔ قبل ازیں دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو بلا کر آگاہ کیا کہ 23 اور 24 اگست 2015ء کو ہونیوالے پاک بھارت مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.