ترجمان وفاقی حکومت نے مشاہد اللہ کے بیانات کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اگست 2015 22:20

ترجمان وفاقی حکومت نے مشاہد اللہ کے بیانات کی تردید کردی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) ترجمان وفاقی حکومت نے مشاہد اللہ کے بیانات کی تردید کردی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ کی جانب سےسابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام پر گزشتہ سال اقتدار پر قبضہ کرنے کے ارادوں کے الزام کے حوالے سے ترجمان وفاقی حکومت کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ مشاہد اللہ نے جس آڈیو ٹیپ کا ذکر کیا ہے اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ وزیر اعظم ایسی کسی آڈیو ٹیپ کی موجودگی سے ہرگز آگاہ نہیں ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم نے مشاہداللہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔