اسلام آباد میں سڑکوں اور دیگر انفراسڑکچر کی بحالی ومرمت کا کام جلد شروع ہوگا

سی ڈی اے نے شہر میں بحالی ومرمت کے کام کے پہلے مرحلے کیلئے ٹینڈر کھول دےئے

جمعہ 14 اگست 2015 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں سڑکوں اور دیگر انفراسڑکچر کی بحالی ومرمت کا کام جلد شروع ہوگا۔ سی ڈی اے نے شہر میں بحالی ومرمت کے کام کے پہلے مرحلے کیلئے ٹینڈرز کھول دےئے ہیں اس مرحلے کے دوران سیکٹر جی اور ایف سیریز میں سڑکوں اور دیگر انفراسڑکچر کی بحالی ومرمت ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں شہر کے دیگر حصوں میں اس نوعیت کا کام کیا جائیگا۔

وزیراعظم کے خصوصی پیکج کے تحت سڑکوں،انوائرمنٹ،سیورئج اور دیگرانفراسڑیکچر کی بحالی ومرمت کا کام کیا جائیگا۔سڑکوں کی بحالی ومرمت اور لین مارکینگ کیلئے ایف اور جی سیریز کے ٹینڈرز13اگست کو کھولے گئے۔ڈاریکٹر مارکیٹ اور روڈ منٹینس کے دفاتر میں بولی دہند گان کی موجودگی میں ٹینڈر کھولے گئے ہیں بولی میں اسفالٹ کے کام کیلئے11اور لین مارکینگ کیلئے15بولیاں وصول کی گئی ہیں،انجیرنگ ونگ نے ٹیکنکل ریکارڈ کی اضافی کاپیاں تیسرے فریق کے طور پر سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کئے فنانشیل بڈز(Financial bids)کی جانچ پڑتال ٹیکنکل بڈز کے بعد ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیکنکل بولیوں کی سکروٹنی سوموار تک مکمل کرلی جائیں اس مقصد کیلئے انجینئرنگ کے متعلقہ دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کام کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔بحالی ومرمت کا کام آئندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔بحالی اور تعمیر کا کام گذشتہ5برسوں سے التواء کا شکار تھا،موجودہ انتظامیہ کام کی جلد تکمیل کیلئے کوشاں ہے..

متعلقہ عنوان :