وزیراعظم ہاؤس کی بات 100فیصد درست ہے، ٹیپ کا دور دور تک حقائق سے کوئی نہیں، پتہ نہیں مشاہد اﷲ نے یہ باتیں کہاں سے سنیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا مشاہداﷲ کے بیان پرردعمل کااظہار

جمعہ 14 اگست 2015 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اﷲ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس نے جو بات کی ہے وہ 100فیصد درست ہے، ٹیپ کا دور دور تک حقائق سے کوئی نہیں، پتہ نہیں مشاہد اﷲ نے یہ باتیں کہاں سے سنیں۔ وہ جمعہ کو مشاہد اﷲ کے بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویوپر اپنے ردعمل کااظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس نے جو بات کی ہے وہ سو فیصد حقیقت ہے اس طرح کا نہ کوئی کبھی واقعہ ہوا نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی، یہ سب من گھڑت ہے، اس میں کوئی سچائی نہیں ہے نہ کوئی ٹیپ سنی ، نہ سنائی گئی، اس کا دور دور تک حقائق سے کوئی تعلق نہیں، معلوم نہیں،مشاہد اﷲ نے یہ باتیں کہا سے سنی ہیں، اس وقت ایک ترجمان کی حیثیت سے وزیراعظم کے ساتھ رہتا تھا، ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا

متعلقہ عنوان :