33 سالہ شخص 32 بار گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 14 اگست 2015 23:05

33 سالہ شخص 32 بار گرفتار

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2015ء)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والا ایک 33 سالہ شخص اب تک 32 بار گرفتار ہوچکا ہے۔ 32 ویں بار اسے ، اس کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ نارتھ ویسٹ فلوریڈا ڈیلی نیوز کے مطابق ویلی گولڈ سمتھ والٹن کاؤنٹی شیرف آفس کے ڈپٹی نے روکا۔ ویلی گولڈ سمتھ کا ڈرائیونگ لائسنس ذرا مشکوک تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے کتوں نے گاڑی سونگھ کر اس میں کسی غلط چیز کی موجودگی کےبارے میں بتایا تو پولیس نے گاڑی کی جامع تلاشی لی۔

تلاشی کے بعد پولیس کو سیٹ کے نیچے سے ریڈ بل کا کین ملا۔اس کین میں پولیس کو 4.6گرام ICE ملی یہ methamphetamine کی ایک قسم ہوتی ہے۔اس کے علاوہ پولیس کو 5.3 گرام میریجوانا، ایک چمچ اور کچھ دوسری چیزیں ملی۔ویلی گولڈ سمتھ کو methamphetamines رکھنے اور میریجوانا کو فروخت اور تقسیم کی غرض سے رکھنے کی بنا پر گرفتار کر لیا گیا۔گولڈ سمتھ کو ابھی تک والٹن کاؤنٹی جیل میں رکھا گیا ہے۔