کوسٹا ریکا کا کبوترواقعی مجرم ہے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 14 اگست 2015 23:05

کوسٹا ریکا کا کبوترواقعی مجرم ہے

کورسٹاریکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2015ء)کوسٹا ریکا کا کبوتر اس پاکستانی کبوتر سے مختلف ہے جسے بھارت نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ کوسٹا ریکا کا یہ کبوتر منشیات کا سمگلر نکلا۔ اس کا جرم ثابت ہونے کے باوجود حکام نے اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا، بھارتیوں کی طرح جیل میں بند نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوسٹا ریکا کی ایک جیل کے محافظوں نے ایک کبوتر کو ایک پیکٹ سمیت پکڑ لیا۔

اس پیکٹ میں جیل کے قیدیوں کے لیے منشیات تھیں۔

(جاری ہے)

لاریفارما جیل کے افسروں کے مطابق اس کبوتر کے قبضے سے 14 گرام کوکین، 14 گرام بھنگ ملی ہے۔ منشیات کو ایک پیکٹ میں ڈال کر پیکٹ کوکبوتر کے سینے کے ساتھ باندھا گیا تھا۔جیل کے حکام اس سے پہلے بھی بلی اور گوہ وغیرہ کو پکڑ چکے ہیں جو جیل منشیات سمگل کرنا چاہتی تھیں۔ حکام نے منشیات سمگل کرنے والے کبوتر کے سینے پر ابھار سا بنا دیکھا، جسے دیکھ کر وہ مشکوک ہو گئے۔ انہوں نے اس کبوتر کو پکڑ لیا تو اس کے پاس سے منشیات برآمد ہوئیں۔ ڈاکٹروں نے کبوتر کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا ہے کہ پیکٹ باندھنے کی وجہ سے کبوتر کا نظام ہضم متاثر ہوا۔ اس کے علاج کے لیے اسے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔