مجھ سے اب تک کسی نے وضاحت نہیں مانگی: مشاہد اللہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 15 اگست 2015 00:18

مجھ سے اب تک کسی نے وضاحت نہیں مانگی: مشاہد اللہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 اگست 2015 ء) وفاقی وزیر برائے موسمیات مشاہد اللہ کا کہنا ہے کہ ان سے اب تک کسی نے وضاحت نہیں مانگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف ظہیر الاسلام پر گزشتہ سال اقتدار پر قبضہ کرنے کے ارادوں کے الزام کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے موسمیات مشاہد اللہ نے وضاحتی بیان دیا ہے۔

(جاری ہے)

مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے دیے گئے بیان کے حوالے سے اب تک ان سے کسی نے کوئی وضاحت طلب نہیں کی ہے۔ بی بی سی نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے۔ جس ملاقات کا ذکر وہ کررہے ہیں اس میں وہ بذات خود شریک نہیں تھے اور نہ ہی انہوں نے جنرل ظیہر الاسلام کی آڈیو ٹیپ خود سنی ہے۔ تاہم انہوں نے وہی باتیں کہی ہیں جو ہر جانب کہی جارہی تھیں۔