مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منا رہے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اگست 2015 11:09

مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ ..

سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015 ء) : بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال جبکہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے سری نگر سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس تعینات ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کی سربراہی میں خواتین نے نہ صرف پاکستانی پرچم لہرائے بلکہ نظریہ پاکستان کو ہی بقائے پاکستان قرار دیا اور پاکستانی ملی نغمے گا کر پاکستان کے یوم آزادی کا جشن بھی منایا ، مقبوضی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو کے باوجود سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :