چیک موٹو جی پی ، سپینش ، برطانوی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 15 اگست 2015 11:15

چیک موٹو جی پی ، سپینش ، برطانوی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرلی

بڈاپسٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اگست۔2015ء) چیک ریپبلک میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریسز میں سپین کے جارج لورینزو ، ٹیٹو ریبٹ اور برطانیہ کے ڈینی کینٹ نے کامیابی حاصل کر لی ۔ چیک ریپبلک میں ہونے والی موٹو جی پی پریکٹس ریس کے شرکا نے بہترین پرفارمنس دی ۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ موٹر سائیکلسٹس حادثے کا شکار ہوئے تو کچھ نے کامیابی سے فنش لائن عبور کی ۔ پہلی ریس میں سپین کے جارج لورینزو نے 1 منٹ اور 56.49 سیکنڈز میں فاصلہ عبور کر کے فتح سمیٹی ۔ موٹو جی پی کی دوسری پریکٹس ریس میں سپین کے ہی ٹیٹو ریبٹ کامیاب رہے جبکہ تیسری موٹو جی پی ریس میں برطانیہ کے موٹر سائیکلسٹ ڈینی کینٹ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔