فلم ہٹ مین ایجنٹ47 کا نیویارک میں شاندار پریمئر،اداکار مداحوں میں گھل مل گئے

ہفتہ 15 اگست 2015 11:21

فلم ہٹ مین ایجنٹ47 کا نیویارک میں شاندار پریمئر،اداکار مداحوں میں گھل ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ہالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپورنئی ایڈونچرڈرامہ فلم ہِٹ مین ایجنٹ47 کا نیویارک میں شاندار پریمیئر ہوا۔نیویارک کے ٹائم سکوائر مووی تھیٹر میں پریمئر کے موقع پر سٹار کاسٹ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداح بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفلم کے مرکزی کردار ادکارروپرٹ فرینڈ،زیچری کوئینٹو اور ہانا وئیرمداحوں کے ساتھ گھل مل گئے۔ اس فلم کی کہانی ڈنمارک کی گیم ڈولپر کمپنی انٹریکٹو آئی او کی ویڈیو گیم ہِٹ مین سے ماخوذ دہشت ناک واقعات کے گِرد گھومتی ہے۔ بہادری اورنشانے بازی میں مہارت کے حیرت انگیز واقعات پر مبنی یہ فلم 21 اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔