بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، ایل او سی کے کیلر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ، پاکستان کا بھرپور جواب

ہفتہ 15 اگست 2015 11:25

بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا، ایل او سی کے کیلر سیکٹر میں بلااشتعال ..

راولا کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء) خطے کے امن کا دشمن بھارت شرانگیزی سے باز نہ آیا ، ایل او سی کے کیلر سیکٹر میں بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پاکستان نے بھرپور جواب دیا۔ بھارتی فوج نے آج صبح راولا کوٹ میں سرحدی علاقے کیلر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، پنجاب رینجرز نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی پر بھی بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی پھر خلاف ورزی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بی ایس ایف نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوگئی ، مارٹر گولہ گرنے سے ایک مکان مکمل تباہ ہوگیا۔ پاکستانی فورسز کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا ، پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرم سوامی آسیم نند کی ضمانت کے خلاف اپیل نہ کرنے کے بھارتی فیصلے پر شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :