پاکستان ورلڈ مینز، ماسٹر ٹیم سنوکر کے فائنلز میں پہنچ گیا

ہفتہ 15 اگست 2015 11:32

پاکستان ورلڈ مینز، ماسٹر ٹیم سنوکر کے فائنلز میں پہنچ گیا

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اگست۔2015ء) پاکستان کی ورلڈ مینز اور ماسٹر ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں ۔ موون پک ہوٹل میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں اسجد اقبال اور شاہد آفتاب پر مشتمل پاکستان 3 نے چون وائی لی اور ووک وائی فونگ پر مشتمل ہانگ کانگ 1 کو سٹریٹ سیٹس میں 0-4 سے ہرایا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کیمپ کو دوسری خوشی اس وقت ملی جب محمد یوسف اور نوین پروانی نے انگلینڈ1 کو 3-4 سے ہرا کرماسٹر ٹیم ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان 3 کا مقابلہ ملیشیا سے ہو گا، جس نے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان2 کو 1-4 سے گھر بھیجا جب کہ ماسٹر ایونٹ کے فائنل میں پاکستان1 کا مقابلہ بھارت کو 3-4 سے شکست دینے والے افغانستان سے ہو گا۔ دونوں فائنل مقابلے ہفتے کے روز ہوں گے۔