آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ، سری سانتھ کے خلاف اپیل کا فیصلہ

ہفتہ 15 اگست 2015 12:09

آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ، سری سانتھ کے خلاف اپیل کا فیصلہ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)دہلی پولیس نے انڈین پریمئر لیگ میں مبینہ سپاٹ فکسنگ کرنے والے سابق ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر شانتا کمارن سری سانتھ اور ان کے دو ساتھی کھلاڑیوں کو نچلی عدالت سے ملنے والی کلین چٹ کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سپیشل کمشنر ایس این سری واستو نے بتایا کہ پولیس نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو بغور دیکھنے کے بعد رواں مہینے کے آخر تک اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری واستو نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ کورٹ نے کھیلوں بالخصوص آئی پی ایل میں موجود گندگی کو سامنے لانے کی کوششوں پر ہماری تعریف کی ۔ہمارے پاس اپیل دائرکرنے کیلئے کافی ثبوت ہیں یہ کھلاڑی صرف اس لیے بری ہوئے کیونکہ سپاٹ فکسنگ سے نمٹنے کیلئے خصوصی قانون موجود نہیں تھاخیال رہے کہ راجھستان رائلز کے سری سانتھ، اجیت چھندیلا اور انکیت چون کو کئی بکیوں سمیت مئی،2013 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے پیسوں کے عوض خراب پرفارم کیاانڈیا کیلئے 27 ٹیسٹ کھیلنے والے32 سالہ سری سانتھ پر الزام تھا کہ انہوں نیلاکھوں ڈالرز کے عوض ایک آئی پی ایل میچ میں جان بوجھ کرخراب پرفارمنس دی گزشتہ مہینے، ٹرائل کورٹ نے تینوں کھلاڑیوں کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے کہا تھا ملک کے موجودہ قوانین کی وجہ سے اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں انڈیا میں جوا عموماً غیر قانونی ہے تاہم کرکٹ میچوں میں بہت زیادہ سٹہ کھیلا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں نشر ہونے والی لیگ آئی پی ایل 2008 میں اپنے پہلے ایڈیشن سے ہی متنازعہ ہو گئی تھی۔