کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے05جواری گرفتار

ہفتہ 15 اگست 2015 12:10

کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے05جواری گرفتار

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سی پی او فیصل آبادافضال احمد کوثر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ غلام آباد نے پولیس ریڈنگ پارٹی کے ہمراہ سبحان چوک میں ریڈ کرتے ہوئے کرکٹ میچ پر جواء کھیلتے ہوئے 05افرادعاشق ،آصف،مجاہد،عابد، عقیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3620روپے برآمد کرا لئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف مقدمات تھانہ غلام آباد میں درج کر لئے گئے۔ سی پی او فیصل آباد نے تمام ایس ایچ اوزکو جواء مافیا کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :