وزیر اعظم کی یوم آزادی پر بھارتی ہم منصب اورعوام کومبارک باد، نیک خواہشات کا اظہار

ہفتہ 15 اگست 2015 12:28

وزیر اعظم کی یوم آزادی پر بھارتی ہم منصب اورعوام کومبارک باد، نیک خواہشات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے بھارتی ہم منصب اور بھارتی عوام و سرکار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط میں یوم آزادی کے حوالے سے مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی عوام کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں پاکستانی عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :