کراچی،شہرقائد میں مختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے

ہفتہ 15 اگست 2015 12:30

کراچی،شہرقائد میں مختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں مختلف واقعات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے ۔کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد نے ماں بیٹی کو قتل کر دیا ، گلبہار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، مشرف کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلستان جوہر بھٹائی کالونی میں نامعلوم افراد پولیس اہلکار عابد مسیح کے گھر داخل ہوئے اور تیز دھار آلے سے اس کی اہلیہ سکینہ اور چھ سالہ بیٹی مہوش کو قتل کر دیا۔

واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس کے مطابق واقعہ بظاہر دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ ادھر گلبہار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ دوسری جانب مشرف کالونی سے ایک شخص کی دس روز پرانی لاش ملی جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :