اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنی 45ویں سالگرہ ترکی میں منائی

ہفتہ 15 اگست 2015 12:44

اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنی 45ویں سالگرہ ترکی میں منائی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے اپنی 45ویں سالگرہ ترکی میں منائی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماریہ واسطی نے بطور میزبان نجی ٹی وی چینل کے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن ترکی کے شہر استنبول میں کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلوکار جواد احمد مہمان خصوصی تھے ۔ جشن آزادی کے حوالے سے ہونیوالی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران ماریہ واسطی نے اپنی 45ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا ۔ادکارہ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری سالگرہ یوم آزادی کے دن آتی ہے اور یہ دن میرے لیے دوہری خوشی لے کر آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :