اداکارہ سدرہ نور اپنی پشتو فلم ” عاشقی “ کا نیا سپیل اگلے ماہ شروع کرینگی

ہفتہ 15 اگست 2015 12:44

اداکارہ سدرہ نور اپنی پشتو فلم ” عاشقی “ کا نیا سپیل اگلے ماہ شروع ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) اداکارہ سدرہ نور اپنی پشتو فلم ” عاشقی “ کا نیا سپیل اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں شروع کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سدرہ نور نے بطور ڈائریکٹر فلم ” عاشقی “ ایک سال قبل شروع کی تھی اور اس کا 90فیصد کام مکمل کرنے کے بعد بعض وجوہات کے باعث وہ اپنی فلم کی شوٹنگ جاری نہ رکھ سکیں تاہم اب سدرہ نور نے اپنی فلم ” عاشقی “ کو عید الضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں اگلے ماہ کے پہلے ہفتے فلم کی مسلسل شوٹنگ کرنے کے بعد اس کا کیمرہ کلوز کر دیا جائیگا ۔ فلم میں اداکار ارباز خان ، صوبیہ خان ، سدرہ نور ، جہانگیر خان جانی ، آصف خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔