فنکار کبھی مکمل نہیں ہوتا ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہنا ہے ‘ فلمسٹار ثناء

ہفتہ 15 اگست 2015 12:46

فنکار کبھی مکمل نہیں ہوتا ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہنا ہے ‘ فلمسٹار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) فلمسٹارثناء نے کہاہے کہ فنکار کبھی مکمل نہیں ہوتا ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہنا ہے ، مختلف شعبوں میں نت نئی تخلیقات ہوتی رہتی ہیں اور اسی طرح اداکاری کا شعبہ بھی ہے جس میں فنکار اپنے کیریئر کے آغاز سے لے کر آخری حد تک کچھ نہ کچھ سیکھتا رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے فلم اور ٹی وی پر بے پناہ کام کیا ہے مگر آج بھی میں خود کو فن کی ایک طالبہ کی حیثیت دیتی ہوں اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں پہلے سے اچھا کام کر سکوں ۔

ایک سوال کے جواب میں ثناء نے کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اپنے عروج کے دور سے گزر رہی ہے اور خاص طور پر کراچی ڈرامے کا گڑھ بن چکا ہے ۔ وہی ڈرامہ لوگوں میں مقبولیت حاصل کرتا ہے جس کا سکرپٹ مضبوط اور جاندار ہو ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر فخر امام کا ذاتی پروڈکشن کا ارادہ ہے جس میں فلم ،ڈرامہ اور میوزک کے پروگرام بنائے جائیں گے ۔