لاہور‘ جشن آزادی پر4 فلمیں نمائش کیلئے پیشکی گئیں

ہفتہ 15 اگست 2015 13:06

لاہور‘ جشن آزادی پر4 فلمیں نمائش کیلئے پیشکی گئیں

لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)جشن آزادی کے موقع پر ملک بھر میں چار نئی پاکستانی فلمیں نمائش کیلئے پیش کی کردی گئیں ہیں۔ نئی فلموں میں جہاں لو اسٹوری اور کامیڈی موجود ہے۔ وہیں باکسنگ کے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مسائل کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیکھ مگر پیار سے مزاح کے ساتھ محبت کی کہانی، آئٹم سانگ اور ایکشن کے ساتھ، یہ فلم ہدایتکار اسد الحق کی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار اداکار سکندر رضوی اور اداکارہ حمیمہ ملک نے نبھائے ہیں۔ یوم آزادی پر پیش کی جانے والی دوسری فلم ہے مور، بلوچستان کے مسائل پر بنائی جانے والی فلم ہے مور کا مرکزی کردار نبھایا ہے معروف اداکار حمید شیخ نے، جبکہ فلم شاہ بھی ریلیز کردی گئی ہے۔