ہیروئن سے لے کر کوکین تک ہر طرح کا نشہ کیا‘ سنجے دت

ہفتہ 15 اگست 2015 13:06

ہیروئن سے لے کر کوکین تک ہر طرح کا نشہ کیا‘ سنجے دت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)سنجے دت بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جو ہمیشہ مختلف تنازعات اور مشکلات کا شکار رہے، نشے کی عادت، فلموں میں ناکامی، عشق میں ناکامی، دہشت گردوں کی مدد کا الزام، جیل، ناجائز اسلحہ خریدنے، انڈر ورلڈ سے تعلق کا الزام اور پھر ایک بار پھر جیل یاترا، ان سب مشکلات کے باوجود وہ ہر بار پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے ا?ئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیمی اگروال کو ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی کی مشکلات کے بارے میں گفتگو کی۔سنجے دت نے بتایا کہ وہ کالج میں تھے جب انہوں نے پہلی بار منشیات کا استعمال شروع کیا، گولیاں کھائیں، انجکشنز لئے اور کوکین کا استعمال بھی کیا۔ ایک بار وہ ہیروئن کا نشہ کرنے کے بعد سو گئے، کچھ دیر بعد جاگ کر ملازم سے کھانا مانگا تو ملازم انہیں دیکھ کر رونے لگا اور بتایا کہ وہ دو روز کے بعد جاگے ہیں۔