روہت شیٹھی کیخلاف رشوت کے ذریعے فلم پاس کروانے کا مقدمہ درج کرنے کی سفارش

ہفتہ 15 اگست 2015 13:06

روہت شیٹھی کیخلاف رشوت کے ذریعے فلم پاس کروانے کا مقدمہ درج کرنے کی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ممبئی کے سی بی آئی یونٹ نے بالی ووڈ فلم سنگھم ریٹرنز کے پروڈیوسر روہت شیٹھی کیخلاف فلم کو پاس کروانے کیلئے رشوت کا سہارا لینے پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سنٹرل بورڈ فار فلم سرٹیفیکیشن کے سابق سربراہ راکیش کمار کو رشوت دی تھی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مقدمہ درج کرنے اور کیس کی تحقیقات کا عمل جنوری میں شروع کیا گیا تھا اور اس کیلئے دہلی میں واقع سی بی آئی کے ہیڈکوارٹرز سفارش بھیجی گئی تھی۔

اس بارے میں ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کیس کی تحقیقات کررہے ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔ دوسری جانب روہت شیٹھی کے ترجمان کی جانب سے موقف موصول نہیں ہوسکا ہے کیونکہ وہ فون کالز اور ای میلز کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔