گال ٹیسٹ ، سری لنکن باولرز نے بھارت کے یوم آزادی پر انہیں شکست کا تحفہ دیدیا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:26

گال ٹیسٹ ، سری لنکن باولرز نے بھارت کے یوم آزادی پر انہیں شکست کا تحفہ ..

گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15اگست۔2015ء) پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن باولرز نے بھارت کے یوم آزادی پر انہیں شکست کا تحفہ دے دیا ۔ گال میں کھیلیے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کے لیے 176 رنز کاہدف دیا تاہم مہمان بلے بازوں نے اس ٹارگٹ کو اپنے لیے کوہ ہمالیہ بنا لیا اور پوری ٹیم 112 رنز پر پوویلین لوٹ گئی ، چوتھے روز بھارت کو میچ جیتنے کے لیے مزید 98 رنز کی ضرورت تھی ، بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور ایشانت شرما کریز نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تاہم آغاز میں ہی چوتھے دن کے کھیل کے آغاز ہی میں بھارت کی دوسری وکٹ 30 رنز کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب ایشانت شرما دس رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔

اس کے بعد بھارتی بیٹسمین سری لنکا کے بولروں کی عمدہ بولنگ کا سامنا نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پانچ بھارتی بیٹسمین دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

روہت شرما 4، ویرات کوہلی 3، ساہا 2 ، ایشون 3 اور ہربھجن نے 1 سکور بناکر پوویلین لوٹے ۔ سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیرات نے دوسری اننگز میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے بھارت کے 7 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ان کے علاوہ کوشل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

دنیشن چندی مل کو انکی دوسری اننگز کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ واضح رہے کہ سری لنکا نے گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 183 اور دوسری میں 367 رنز بنائے جب کہ مہمان بھارت اپنی پہلی اننگز میں 375 اور دوسری میں صرٖف 112 رنز بنا سکی ۔ اس سے قبل بھارت کو ویسٹ انڈیز نے 1997ء میں جیت کے لئے 200 سے کم رنز کا ہدف دیا جسے وہ حاصل نہ کرسکی ۔

متعلقہ عنوان :