جھیل سیف الملوک کے اطراف کشتی رانی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ہفتہ 15 اگست 2015 13:38

جھیل سیف الملوک کے اطراف کشتی رانی پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

مانسہرہ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے جھیل سیف الملوک کے اطراف کشتی رانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ضلع مانسہرہ عامر خٹک نے جھیل سیف الملوک میں کشتی رانی پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کو تحریری طور پر چٹھی ارسال کر دی ہے۔ پابندی کا اطلاق 90 روز تک جاری رہے گا، اس دوران خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔