جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:41

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا ..

ڈربن ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ پروٹیز نے 152 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہاشم آملہ 48 اور رلی روسو 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایرن فنگیسو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور کپتان کین ولیمسن 42 ، 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ایرن فنگیسو، کگیسو رباڈا اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہاشم آملہ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، رلی روسو نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈی ولیئرز نے 33 رنز بنائے۔ ڈگ بریسویل، ایڈم ملن، مچل میک کلینگھن اور جارج ورکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایرن فنگیسو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔