ویمنز ایشز، آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 161 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا

ہفتہ 15 اگست 2015 13:41

ویمنز ایشز، آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 161 رنز کے واضح مارجن ..

کانٹربری ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) ویمنز ایشز، آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 161 رنز کے واضح مارجن سے ہرا دیا، انگلینڈ کی خواتین ٹیم 263 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جارجیا ایلوس 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ الیز پیری نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز آسٹریلیا ویمنز نے اپنی دوسری اننگز 156 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف دیا۔

(جاری ہے)

جیس جونیسن نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ایلیکس بلیکویل 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ کیتھرین برنٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ ویمنز 263 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جارجیا ایلوس نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔ آسٹریلیا ویمنز کی جانب سے الیز پیری سب سے کامیاب باؤلر رہیں انہوں نے 32 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میگن سکاٹ اور سیرا کوئٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیس جونیسن کو دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔