جشن آزادی سائیکل ریس کل ہو گی

ہفتہ 15 اگست 2015 13:42

جشن آزادی سائیکل ریس کل ہو گی

لاہور ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 20کلومیٹر اوپن روڈ سائیکل ریس کل اتوار کو لاہور میں ہوگی جس میں ہر عمر کے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ریس مغلپورہ جی پی او سے صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مغلپورہ انڈر پاس پر اختتام پذیر ہوگی۔ پہلی چھ پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیئے جائیں گے۔ انٹرنیشنل سائیکلسٹ سید نزاکت علی کو چیف جج مقرر کیا گیا ہے جبکہ قیصر صدیق بھٹی آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔