یرغمال امریکی دوشیزہ کی البغدادی کے ہاتھوں عصمت دری
ہفتہ 15 اگست 2015 13:50
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)عراق وشام میں سرگرم انتہا پسند تنظیم'داعش' کے خود ساختہ خلیفہ ابوبکر البغدادی نے یرغمال امریکی امدادی کارکن کائیلا میلولر کی فروری میں ہلاکت سے قبل دوران حراست متعدد مرتبہ اس کی عصمت دری کی۔ اس بات کا دعوی آنجہانی میلولر کے خاندان کے حوالے سے امریکی چینل ABC News پر جمعہ کے روز نشر ہونے والی خبر میں سامنے آیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے کائیلا کے اہل خانہ کو بتایا تھا 'کہ شمالی شام کے رہائشی علاقے میں اٹھارہ ماہ تک ان کی بیٹی کی حراست کے دوران اسے ابوبکر البغدادی نے کئی مرتبہ اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔'کائیلا کے والد کا کہنا تھا 'کہ ہمیں بتایا گیا کہ اسے تعذیب دی جاتی تھی، وہ البغدادی کی جاگیر بنا کر رکھی گئی تھی۔(جاری ہے)
ہمیں اس امر کی اطلاع جون میں امریکی حکومت نے کر دی تھی۔
' آنجہانی امدادی کارکن کے والدین کارل اور مارشا میلولر نے بتایا کہ اگر ان کی بیٹی بقید حیات ہوتی تو وہ کل (بروز جمعہ چودہ اگست) اپنی ستائیسوں سالگرہ منا رہی ہوتی۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی خاتون امدادی کارکن کو ابوبکر البغدادی نے بنفس نفیس داعش کے وزیر پیٹرولیم ابو سیاف کے گھر پر قید رکھنے کا حکم دیا۔ تیونس سے تعلق رکھنے والے ابو سیاف کو دس دیگر جنگجووں کے ہمراہ امریکی فوجی کارروائی میں سولہ مئی کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.