پنجاب حکومت کی جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976 میں ترمیم

ہفتہ 15 اگست 2015 13:54

پنجاب حکومت کی جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ڈرگز ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976ءء میں ترمیم کرتے ہوئے جعلی ادویات فروخت کرنیوالوں کی سزاء 5 سال سے بڑھا کر 10 سال اور 1 لاکھ روپے جرمانہ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے جرمانہ کرنیکی منظوری دیدی ہے جعلی ادویات کیساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز پر ڈرگز ایکٹ کے تحت سہولیات فراہم نہ کرنے ‘ غیر معیاری ‘ زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کیلئے پنجاب ڈرگز ایکٹ 1976ءء میں ترمیم کے بعد کل بروز سوموار سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔