سری لنکن شیروں کا بھارت کو جشن آزادی کے موقع پر ہار کا تحفہ

ہفتہ 15 اگست 2015 14:29

سری لنکن شیروں کا بھارت کو جشن آزادی کے موقع پر ہار کا تحفہ

گا ل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سری لنکن شیروں کا بھارت کو جشن آزادی کے موقع پر ہار کا تحفہ ،رانگنا ہیراتھ کی تباہ کن باؤلنگ نے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 63رنز سے فتح دلا دی ۔سری لنکا نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0کی بر تری حا صل کر لی ۔176رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، بھارت کی جانب سے اجنکیا ریحانے 36 اور سیکھر دھون 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ، سری لنکا کی جانب سے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنگنا ہیراتھ نے 7 اورتھارنڈو کوشال نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 162 رنز بنانے والے دنیش چندی مل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست سے کولمبو میں شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گالے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 25 رنز سے شروع کی تو 30 رنز کے مجموعی سکور پر ایشانت شرما 10 رنز بنا کر ہیراتھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔

رنگنا ہیراتھ کی تباہ کن باؤلنگ کی وجہ سے کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور بھارت کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ بھارت کی جانب سے شیکر دھون 28 ، اجنتا ریحانے 36 ، امت مشرا 15 اور ایشانتھ شرما نے 10 رنز سکور کیے جبکہ راہول 5 ، روہیت شرما 4 ، ویرات کوہلی 3 ، شاہ 2 ، ہربھجن سنگھ 1 ، ایشون 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے رنگنا ہیراتھ نے 21 اوورز میں 48 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پوویلین کی راہ دکھائی جبکہ نوجوان باؤلر تھارنڈو کوشال نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 162 رنز بنانے والے دنیش چندی مل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ، سیریز کا دوسرا میچ 20 اگست سے کولمبو میں شروع ہوگا ۔