Live Updates

تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی، قبضہ گروپ کی وجہ سے پی ٹی آئی میں الیکشن کرانے میں مشکلات ہیں، پی ٹی آئی میں نئی ممبر شپ کھولنا دھاندلی کا راستہ کھولنے کے مترادف ہو گا، ملک بھر میں تحریک انصاف کے آرگنائزرز کو فوری فارغ کیا جانا چاہیے

تحریک انصاف کے منحرف رہنماء جسٹس (ر) وجیہ الدین کی کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 15 اگست 2015 14:46

تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے منحرف رہنماء جسٹس (ر) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی، قبضہ گروپ کی وجہ سے پی ٹی آئی میں الیکشن کرانے میں مشکلات ہیں، پی ٹی آئی میں نئی ممبر شپ کھولنا دھاندلی کا راستہ کھولنے کے مترادف ہو گا، ملک بھر میں تحریک انصاف کے آرگنائزرز کو فوری فارغ کیا جانا چاہیے۔

ہفتہ کو کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے رکاوٹ پی ٹی آئی میں قبضہ گروپ ہے، قبضہ گروپ رہا تو الیکشن ہاتھ سے نکل جائیں گے، ہر سیاسی جماعت کو شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہوتے ہیں مگر تحریک انصاف میں میرٹ کا خون ہوا، عمران خان کے ساتھ وہ لوگ ہیں جنہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کی وجہ سے پی ٹی آئی میں الیکشن کرانے میں مشکلات ہیں۔

قبضہ گروپ کے لوگوں نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ دیئے، بلدیاتی انتخابات میں بہت سے لوگوں کو میرٹ پر ٹکٹ نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کر کے پارٹی میں آنے والے پی ٹی آئی کی تنظیم نو نہیں ہونے دے رہے،اس وقت پی ٹی آئی میں نئی ممبر شپ کھولنا دھاندلی کا راستہ کھولنے کے مترادف ہو گا، تحریک انصاف میں غیر متنازعہ نگران مقرر کئے جائیں اورملک بھر میں تحریک انصاف کے آرگنائزرز کو فوری فارغ کیا جانا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات