سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پالیسی بورڈ کا اجلاس ، کیپیٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر سے متعلق اہم پالیسی امورپر غور
ہفتہ 15 اگست 2015 14:47
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس وفاقی سیکٹری برائے خزانہ و مالیات اور بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر وقار مسعود کی صدارت میں ایس ای سی پی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیپیٹل مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر سے متعلق اہم پالیسی امورپر غور کیا گیا ۔ اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا پوائنٹ 2008میں سٹاک مارکیٹ میں پیدا ہونے والے بحران پر قائم کمیٹی تجزیاتی رپورٹ تھی۔
ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے بورڈ کو کمیٹی کی جانب کی گئی سفارشات اور ان کے مطابق ایس ای سی پی میں کی گئی اصلاحات پر بریفنگ دی ۔ پالیسی بورڈ کو سٹاک ایکس چینجز کے ڈی میچولائزیشن ، کیپیٹل مارکیٹ کے ریگولیٹری فریم ورک میں میں کی گئی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
پالیسی بورڈ نے انشورنس آرڈیننس کے تحت سمال ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیوں کی تشکیل اور انشورنس کمپنیوں کے لئے کم از کم سرمائے کی حد میں اضافے کی بھی منظوری دی ۔
پالیسی بورڈ کو سیکورٹیز کمیشن کی عالمی تنظیم ’آئیسکو ‘ کی ایس ای سی پی سے متعلق جائزہ رپورٹ سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ رپورٹ میں ایس ای سی پی کی سیکورٹیز مارکیٹ سے متعلق ریگولیٹری رجیم کو عالمی معیارات کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔ پالیسی بورڈ نے فزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.