جب بھی خود بوجھ محسوس کیا، فوری ریٹائر ہوجاوٴں گا ،آفریدی

ہفتہ 15 اگست 2015 15:24

جب بھی خود بوجھ محسوس کیا، فوری ریٹائر ہوجاوٴں گا ،آفریدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ایک دن بھی قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے۔جس دن ایسا محسوس کیا۔اسی دن ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ ایک دن بھی قومی ٹیم پر بوجھ نہیں بنیں گے۔ جس دن بھی ایسا محسوس کیا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

بوم بوم آفریدی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کوپہلے ہی خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیلئے مضبوط اورفتح دستہ تیار کرنے کیلئے اس طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ سینئر کھلاڑیوں کی ناقص فارم کے ذریعے کامیابی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ وہ میگا ایونٹ میں ٹیم کوذاتی کارکردگی سے فتح دلانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر ان کی فارم اور فٹنس اچھی نہیں ہوئی تو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہی ریٹائر ہو جائیں گے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ قومی ٹیم اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ سینئر کرکٹرز کے پرفارم نہ کرنے سے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔اسی لئے وہ تجربات کررہے ہیں۔تاکہ میگاایونٹ سے پہلے فتح گر اسکواڈ تشکیل دے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم میں جارحانہ ہٹننگ کرنے والے بیٹسمین کی کمی ہے۔ قومی ٹیم کو پاورہٹنگ کرنے والے آل راوٴنڈر کی ضرورت ہے۔