بجرنگی بھائیجان کے سیکوئل کی ضرورت نہیں ، سلمان خان

ہفتہ 15 اگست 2015 16:10

بجرنگی بھائیجان کے سیکوئل کی ضرورت نہیں ، سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) بالی وڈ کے ادکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بجرنگی بھائیجان مکمل فلم ہے جس کے سیکوئل کی ضرورت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجرنگی بھائیجان مکمل فلم ہے جس کے سیکوئل کی ضرورت نہیں جبکہ فلم کی کہانی حقیقی اور بہترین ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستانیوں کو پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہئے کیونکہ انہوں نے ہندوستانی لڑکی گیتا کا اتنے سال تک بہت اچھا خیال رکھا ۔