فاسٹ باوٴلنگ کیمپ کے باوٴلرز کو قومی ٹیم میں چانس ملے گا ، کوچ وقار یونس کاکردگی جانچیں گے ، محمد اکرم

ہفتہ 15 اگست 2015 16:13

فاسٹ باوٴلنگ کیمپ کے باوٴلرز کو قومی ٹیم میں چانس ملے گا ، کوچ وقار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ وسیم اکرم کے فاسٹ باوٴلنگ کیمپ کی تفصیلات سے ہیڈ کوچ وقار یونس کو بھی آگاہ کیا جائے گاا ور ان باوٴلرز کو قومی ٹیم میں چانس مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد اکرم کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان رابطہ رہتا ہے اور وہ آپس میں ان معاملات کو زیر بحث لاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیمپ کی ویڈیو کلپس کو این سی اے میں بھی دیکھا جائیگا جہاں ہیڈ کوچ بھی ان باوٴلرز کی کارکردگی کو جانچیں گے اور مستقبل میں بھی ان باوٴلرز کو موقع مل سکتا ہے۔