پاکستان ایئر فورس نے جشن آزادی ہاکی سیریز اپنے نام کرلی
ہفتہ 15 اگست 2015 16:20
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی ہاکی سیریز پاکستان ایئر فورس نے جیت لی فائنل میں پشاور ڈسٹرکٹ ٹیم کو تین کے مقابلے ایک گول سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی ، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کیسینئر نائب صدر سابق آئی جی سعید خان ، خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ،او سی سپورٹس پی اے ایف انعام الله ،پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله سمیت دیگر شخصیات موجود تھے ۔
خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پاکستان ایئر فورس اور پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کا انعقاد کیاگیا جس کے آخری میچ میں بھی پاکستان ایئر فورس نے پشاور ڈسٹرکٹ کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر ٹی جشن آزادی ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلی ۔(جاری ہے)
دونوں ٹیموں کے مابین کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں پی اے ایف کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پشاور ڈسٹرکٹ ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کردی ۔ پاکستان ایئر فورس کی طرف سے سید شاہ نے دو جبکہ مدثر نے ایک گول کیا پشاور ڈسٹرکٹ کی طرف واحد گول یاسر اسلام نے کیا ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.