ڈبل روٹی لگنے سے خاتون زخمی، ریسٹورنٹ پر مقدمہ
فیضان ہاشمی ہفتہ 15 اگست 2015 16:41
سیکیسٹن، میسوری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء) ایک خاتون نے رولز پھینک کر سرو کرنے والے مشہور ریسٹورنٹ پر مقدمہ کر دیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ڈبل روٹی کا ایک ٹکڑا اسے لگا اور وہ زخمی ہوگئی ۔ ٹرائے ٹکر نے سیکیسٹن، میسوری میں واقع لامبرٹ کیفے پر مقدمہ کر دیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ پھینکے ہوئے رول کا ایک ٹکڑا اس کی آنکھ میں لگا، جس اس کی آنکھ کا قرینہ متاثر ہوا،رول کا سارا مواد سر، گردن اور آنکھ پر لگ گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی بینائی کافی متاثر ہوئی ہے۔ خاتون نے اپنے میڈیکل بل ادا کرنے اور وکلا کی فیس کی مد میں ریسٹورنٹ سے 25000 ڈالر بطور ہرجانہ طلب کیے ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ والوں کو رول پھینک کر دینے کے نقصان کا اندازہ ہونا چاہیے۔(جاری ہے)
ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر جیری جانسن کا کہنا ہے کہ ملازم جان بوجھ کر کسی کو زخمی نہیں کرتے۔
جیری جانسن نے کہا کہ ماضی میں بھی لوگ ریسٹورنٹ پر مقدمہ کرتے رہے ہیں مگر کمپنی کی انشورنس سے اُن کے میڈیکل بل ادا کر دئیے جاتے ہیں۔ یہ کیفے علاقے میں رولز پھینک کر دینے کےلیے مشہور ہے۔ کچن کے پاس کھڑے باورچی آرڈر ملنے پر دوسرے شخص کے پاس رول پھینکتا ہے، دوسرا شخص ہال میں کہیں بھی کھڑے ویٹر کے پاس رول پھینکتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ریسٹورنٹ والے سستی اور کاہلی کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں بلکہ ریسٹورنٹ نے اسے اپنا امتیازی نشان بنا لیا ہے۔ ریسورنٹ کے باہر، اندر اور ویب سائٹ پر کئی جگہ Home of Throwed Rolls لکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.