اسامہ بن لادن کے بعد اب حمزہ بن لادن۔۔۔۔۔ایک ویڈیو پیغام نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 15 اگست 2015 16:42

اسامہ بن لادن کے بعد اب حمزہ بن لادن۔۔۔۔۔ایک ویڈیو پیغام نے  دنیا بھر ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 اگست 2015ء) : اسامہ بن لادن کے بعد ان کے فرزند حمزہ بن لادن نے بھی دنیا بھر میں کھلبلی مچا دی. تفصیلات کے مطابق القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے آڈیو پیغام نے امریکا سمیت برطانیہ اور فرانس کے ایوانوں میں ہلچل مچادی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق القاعدہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کا آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں حمزہ بن لادن نے جنگجوؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واشنگٹن، لندن اور پیرس میں حملوں کے لئے تیاررہیں۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے آڈیو پیغام میں سنا جاسکتا ہے کہ 23 سالہ حمزہ بن لادن القاعدہ جنگجوؤں کو ہدایت کررہے ہیں کہ وہ 11 ستمبر کے حملوں کی طرز پر واشنگٹن، لندن، پیرس اور تل ابیب پر دھماکوں کے لئے تیاررہیں جبکہ انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ کابل، غزہ اور بغداد سے جنگ کا رخ لندن، پیرس اور واشنگٹن کی جانب موڑیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حمزہ بن لادن شروع سے ہی اپنے والد اسامہ بن لادن کے ہمراہ رہے ہیں اور القاعدہ کے قیام کے وقت بھی وہ اپنے والد کے ساتھ ہمراہ ہی تھے تاہم آڈیو ٹیپ جاری ہونے کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ القاعدہ کی لیڈرشپ انہیں تنظیم کا سربراہ بنانے پرغورکررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :