کراچی میں سرعام دودھ میں خطرناک کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف

ہفتہ 15 اگست 2015 17:08

کراچی میں سرعام دودھ میں خطرناک کیمیکل ملائے جانے کا انکشاف

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اگست2015ء) شہریوں کو دودھ کے ذریعے زہر دیا جارہا ہے، شرافی گوٹھ میں سرعام دودھ میں خطرناک کیمیکل ملایا جارہا ہے، ۔ تفصیلات کے مطابق دودھ کے تاجر موت کے سودا گر بن گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں کیمیکل ملا مضر صحت دودھ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے شہری مضر صحت دودھ پینے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے شرافی گوٹھ میں کھلے عام دودھ میں خطرناک کیمیکل کی ملاوٹ کی جارہی ہے، امونیم ملا دودھ شہر بھر میں فروخت کیلئے بھیجا جارہاہے جبکہ اسماعیل پہنور گوٹھ اور بھینس کالونی میں سرعام دودھ میں پانی کے ساتھ کیمیکل ایمونیم کی آمزیش کی جارہی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کیمیکل ملا دودھ انتہائی خطرناک ہے، جس کے پینے سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں اور بچوں میں پیٹ کے امراض کی مرض میں اضافہ ہوتا ہے۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے والو ں کیخلاف فوری کاروائی کی جائے۔ ڈاکٹر قیصر سجاد نے کیمیکل ملے دودھ کے خطرناک تنائج بتاکر دل دہلا دیئے۔

متعلقہ عنوان :