وزیر داخلہ نے کراچی میں جاری آپریشن اور وزارت داخلہ کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ کیلئے بلائی گئی پریس کانفرنس منسوخ کردی

سینیٹر مشاہداﷲ کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے متعلق متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے پریس کانفرنس منسوخ ہوئی، ذرائع

ہفتہ 15 اگست 2015 17:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کو بلائی گئی پریس کانفرنس منسوخ کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں 6 بجے اہم پریس کانفرنس بلائی تھی تاہم اچانک یہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ نے کراچی میں جاری آپریشن سمیت وزارت داخلہ کی مجموعی کارکردگی پر اظہار خیال کرنا تھا تاہم وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اﷲ خان کی طرف سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الا سلام سے متعلق متنازعہ بیان دینے کی وجہ سے پریس کانفرنس منسوخ کی ہے کیونکہ اس پریس کانفرنس میں اخبار نویسوں نے مشاہد اﷲ کے متنازعہ بیانات کے حوالے سے سوالات کرنے تھے جن سے گریز کرنے کیلئے یہ پریس کانفرنس منسوخ کی گئی ہے وہ آئندہ ہفتے پریس کانفرنس کریں گے