ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا اختتام پذیر

ہفتہ 15 اگست 2015 19:32

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی ویمن ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا اختتام پذیر ٹیبل ٹینس کا ٹائٹل کائنات جبکہ بیڈمنٹن کا ٹائٹل عارفہ نے اپنے نام کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ویمن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام جشن آزادی ویمن سپورٹس گالا کے سلسلے میں قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں مختلف سکول کی بچیوں نے قومی ترانہ ملے نغمی اور دیگر شاندار پروگرام پیش کرکے ہال میں موجود تماشائیوں سے بھرپور داد وصول کی اس موقع پر ٹیبل ٹینس کا فائنل کائنات اور اقراء کے مابین کھیلاگیا جس میں کائنات نے گیارہ چھ ، گیارہ سات اور گیارہ نو سے کامیابی حاصل کی ۔

ٹیبل ٹینس میں بیس سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ بیڈمنٹن کا فائنل صوابی کی عارفہ اور عرو ج کے مابین کھیلا گیا جس میں عارفہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21-9 ، 21-14 اور21-19 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ڈبل میں عارفہ اور اقصیٰ نے پشاور کی عروج اور ثناء کو 21-16 ،21-19اور21-12 سے کامیابی حاصل کی جشن آزای ویمن بیڈمنٹن ٹائٹل اپنے نام کرلی ۔ `